• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37301

    عنوان: کیا عورت حیض روکنے کے لیے دوائی استعمال کرسکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت حیض روکنے کے لیے دوائی استعمال کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 37301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 444=234-3/1433 مانع حیض دوا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوتا ہے اور بسا اوقات اس سے دوسری بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں، اس لیے بلاوجہ ایسی دواوٴں کا استعمال نہ کیا جائے، البتہ اگر کبھی سخت ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرلینے میں مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند