• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 36803

    عنوان: غیر ضروری بالوں کی صفائی

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جسم کے غیر ضروری بال زیر ناف ساتھ ہی کاٹنے چاہئیں یا ذرا نیچے سے۔اور کیا خصیہ کے نیچے اور کولہے سے بھی بال صاف کرنا ضروری ہے۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 343=139-3/1433 ناف کے نیچے پیڑو کی ہڈی کے مقابل سے زیر ناف بال صاف کرنا چاہیے، نیز اعضائے ثلاثہ ان کے حوالی، ان کی محاذاة میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے کے بالوں کی صفائی لازم ہے، بعض حضرات نے حلقہ دبر کے بالوں کی صفائی کو بھی واجب کہا ہے، اس لیے ان کی صفائی بھی کرلینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند