• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 36782

    عنوان: بندا کسی عورت کو دیکھ کر غلط سوچھتا ہے

    سوال: کبھی کبھی بندا کسی عورت کو دیکھ کر غلط سوچھتا ہے پھر وہی منی جیسی کوئی چیز نکل آتی ہے ، کیا اس سے غسل واجب ہوتا ہے یا وضو کافی ہے۔ برائے کرم، واضح کریں۔ بہت پریشانی ہوتی ہیں...

    جواب نمبر: 36782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 348=348-3/1433 اجنبیہ عورت کو قصدا دیکھنا اور اس کا خیال دل میں جماکر سوچنا ناجائز ہے، اس کی وجہ سے نکلنے والی چیز مذی ہوتی ہے، اس سے غسل نہیں ٹوٹتا صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے،ناپاک مقام وکپڑا دُھل کر وضو کرلینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند