• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 35396

    عنوان: عورت نفاس سے کب پاک سمجھی جاءے گی؟

    سوال: بچے کی پیدائش کے بعد میری بیوی کو دس دن تک خون آیاپھر سات دن تک پیلا پانی آیا پھر تین /چار دن تک روزانہ ایک قطرکبھی خون کبھی پیلے رنگ کا سیال آیا پھر ۱۴/دن تک پیلے رنگ کا سیا ل آتارہا ، سوال یہ ہے کہ میری بیوی نفاس سے کب پاک ہوگی؟

    جواب نمبر: 35396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1986=1233-12/1432 چالیس دن کے اندر اندر جو کچھ آئے گا، خواہ خون کی شکل میں ہو یا پیلا پانی نظر آئے سب نفاس کے حکم میں ہے، ہاں جب آنا بالکل بند ہوجائے تو غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔ اور اس وقت وہ نفاس سے پاک مانی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند