• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 34895

    عنوان: مجھے ناف کے نیچے کی صفائی کے بارے معلوم کرنا ہے کہ اس کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟

    سوال: مجھے ناف کے نیچے کی صفائی کے بارے معلوم کرنا ہے کہ اس کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟

    جواب نمبر: 34895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1663=1140-11/1432 پیڑو کی ہڈی کی ابتدا سے لے کر اعضائے ثلاثہ ان کے حوالی ان کی محاذات میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے، اسی طرح دبر کے بال کی بھی صفائی کرنی چاہیے، بعض علماء نے دبر کے بالوں کی صفائی کو مستحب اور بعض نے واجب بلکہ اس سے بھی موٴکدہ قرار دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند