• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 33152

    عنوان: بہشتی زیور میں پڑھا ہے کہ اگر آنکھ دکھتی ہو یا کھٹکتی ہو تو اس سے جو پانی نکلے وہ ناپاک ہوجاتاہے تو کیا کم خوابی کی وجہ سے جب آنکھ درد کرے یا پھر پیاز کاٹتے ہوئے یا پھر رونے سے جب آنکھوں میں درد ہو جائے اس وقت جو آنسوں یا پانی نکلے تو یہ سب ناپاک ہوتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: بہشتی زیور میں پڑھا ہے کہ اگر آنکھ دکھتی ہو یا کھٹکتی ہو تو اس سے جو پانی نکلے وہ ناپاک ہوجاتاہے تو کیا کم خوابی کی وجہ سے جب آنکھ درد کرے یا پھر پیاز کاٹتے ہوئے یا پھر رونے سے جب آنکھوں میں درد ہو جائے اس وقت جو آنسوں یا پانی نکلے تو یہ سب ناپاک ہوتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 33152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1185=986-8/1432 اگر آنگھ سے پانی کسی زخم کی وجہ سے نکلے خواہ وہ زخم ظاہر میں معلوم ہوتا ہو یا کسی مسلمان دین دار ڈاکٹر اور طبیب کی تشخیص سے معلوم ہو تب تو اس پانی کے نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے ورنہ نہیں؟ اس مسئلے میں محقق قول یہی ہے (فتاویٰ رشیدیہ، حاشیہ بہشتی زیور اختری) جہاں تک بہشتی زیور کے متن میں مذکور بات کا تعلق ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آنکھ میں اگر کوئی مرض ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا ورنہ نہیں؛ لیکن صحیح بات وہی ہے جو اوپر مذکور ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند