• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 33027

    عنوان: جن چیزوں سے وضوٹوٹ جاتاہے اس کی لسٹ دیں۔

    سوال: (۱) مس ذکر سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ (۲) جن چیزوں سے وضوٹوٹ جاتاہے اس کی لسٹ دیں۔ (۳) جن چیزوں سے غسل واجب ہوتاہے، اس کی تفصیلات سے واقف کرائیں۔ (۴) اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے عضوء خاص کو چھوئے تو کیا غسل/وضو واجب ہوتاہے ؟ براہ کرم، فقہ حنفی کی رو سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 33027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1335=806-8/1432 (۱) مس ذکر سے احناف کے یہاں وضو نہیں ٹوٹتا، صحیح احادیث سے یہی ثابت اورعند الاحناف راجح ہے۔ (۳-۲) بہشتی زیور حصہ دوم اور حصہ گیارہ میں مفصل بیان موجود ہے سمجھ کر پڑھ لیں۔ (۴) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند