• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 32858

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا عورت کی شرمگاہ میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے، صرف عورت پر یا مرد پر بھی؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا عورت کی شرمگاہ میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے، صرف عورت پر یا مرد پر بھی؟

    جواب نمبر: 32858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1125=1125-7/1432 اگر عورت کی شرم گاہ میں بغرض علاج وغیرہ بلاشہوت انگلی ڈالی گئی تو اس سے غسل واجب نہیں ہوگا، ہاں اگر عورت غلبہٴ شہوت سے لذت اندوز ہونے کے ارادے سے شرم گاہ (قُبل) میں انگلی کرے یا میاں بیوی بقصد استمتاع یہ عمل کریں یعنی شوہر اپنی انگلی داخل کرے تو احتیاطاً عورت پر غسل واجب ہے چاہے انزال نہ ہو اگر عورت کی منی نکل آئی، پھر تو یقینا غسل واجب ہے اور مرد کو انزال نہیں ہوا ہے تو اس پر غسل واجب نہیں، وفي وجوب الغسل بإدخال الإصبع في القبل أو الدبر خلاف والأولی أن یجب في القبل إذا قصد الاستمتاع بغلبة الشہوة لأن الشہوة فیہن غالبة فیقام مقام السبب وہو الإنزال دون الدبر لعدمہا (کبیري)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند