عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 32752
عنوان: میں اس وقت وضو کرتاہوں جب یہ اطمینان ہوجاتاہے کہ قطرے رک گئے ہوں گے، کیا میرا یہ طریقہ درست ہے؟
سوال: پیشاب کرنے کے 5-10/ منٹ بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور میں انڈروئیر میں نارمل ٹیشوپییر رکھتاہوں اور ٹیشو پیپر ہٹائے بغیر جس کے بارے میں یقین ہے کہ اس میں پیشاب کے قطرے گرے ہوں گے ، وضو کرتاہوں اور نماز پڑھتاہوں، لیکن میں اس وقت وضو کرتاہوں جب یہ اطمینان ہوجاتاہے کہ قطرے رک گئے ہوں گے، کیا میرا یہ طریقہ درست ہے؟براہ کرم، اس مسئلہ کا کوئی علاج بتائیں۔ میں نے ڈاکٹروں کا ددکھایا ہے مگر اب بھی مسئلہ درپیش ہے۔
جواب نمبر: 3275228-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 973=812-7/1432
مذکورہ صورت میں اگر آپ شرعاً معذور نہیں ہیں (شرعا معذور تب شمار ہوں گے جب کبھی قطرے اس تسلسل کے ساتھ آتے ہوں کہ نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد اس کے ختم ہونے تک کوئی ایسا وقفہ نہ گذرا ہو جس میں آپ وضو کرکے فرض نماز پڑھ لیں) تو آپ اس وقت وضو کریں جب قطرے گرنے بند ہوچکے ہوں اور جب نماز پڑھنے کا ارادہ کریں تو ٹیشو پیپر ہٹاکر نماز پڑھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند