• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 32697

    عنوان: پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں۔ پاک نہیں رہ پاتا، پریشان ہوں اس مسئلے کا حل بتادیں۔

    سوال: پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں۔ پاک نہیں رہ پاتا، پریشان ہوں اس مسئلے کا حل بتادیں۔

    جواب نمبر: 32697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 956=796-7/1432 اگر قطرے اس کثرت سے آتے ہیں کہ نماز کا ایک وقت بھی ایسا نہیں ملتا کہ پاکی کی حالت میں نماز ادا کرسکیں تو اس صورت میں آپ معذور ہیں، اسی حالت میں آپ نماز پڑھ لیا کریں، آپ کی نماز ہوجائے گی، البتہ ہرنماز کا وقت شروع ہونے کے بعد تازہ وضو کرلیا کریں۔ اور اگر ہروقت قطرے نہیں آتے ہیں لمبے وقفے تک رک بھی جاتے ہیں جس میں وضو کرکے کپڑے بدل کر پاکی کی حالت میں آپ نماز پڑھ سکتے ہیں تو آپ معذور شمار نہ ہوں گے۔ آپ کو پاکی کے وقت کا انتظا ر کرکے نماز ادا کرنی ہوگی۔ مثانہ کی طاقت کا علاج بھی الگ کریں ان شاء اللہ یہ بیماری جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند