عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 32484
عنوان: فریج کی ناپاکی
سوال: میرے فلیٹ میں بیت الخلاء سے گیلے جوتے (چپل )کمرے میں آجاتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ ناپاک پانی کمرہ میں منتقل نہیں ہوتاہے، اس بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ کمرہ میں قالین بچھی ہوئی ہے، اس لے میں قالین پر ننگے پیر نہیں چلتاہوں اور نہ اس پر گیلا سامان رکھتاہوں۔ بیت الخلاء سے دس قدم کی دوری پر ڈبے ، دودھ کی بوتل رکھتاہوں جو ٹھنڈے ہوتے ہیں اور قدرتی پر نیچے نمی اور گیلاپن ہوجاتاہے۔ بعد میں اسے فریج میں رکھا جاتاہے۔ کیا ناپاکی کارپیٹ سے فریج میں منتقل ہوجاتی ہے؟ میں ننگے ہاتھوں سے فریج کے اندرونی حصہ کو چھوتاہوں جہاں بوتلیں رکھی ہوتی ہیں، فریج کے اس حصہ میں کچھ نمی آجاتی ہے ۔میرے ہاتھ میں کچھ گیلا پن آجاتاہے، تو کیا میرے ہاتھ گندے ہوجاتے ہیں؟ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اسے نظرانداز کرنے کی کوشش کی اور ہاتھ نہیں دھوتا۔ اب احساس ہوتاہے کہ وہ ناپاکی ہوسکتی ہے جو اصلاً منتقل ہوگئی ہے ، اور یا ممکن ہے کہ یہ کچھ اورہو جسے میں چھو تاہوں اور جس کی وجہ سے میرے گندے جاتے ہوں۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔
جواب نمبر: 3248401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1012=1012-6/1432
صورت مسئولہ میں جب آپ کو یقین ہے کہ ناپاک پانی کمرہ میں منتقل نہیں ہوتا تو فریج اور آپ کے ہاتھوں کی تری پر ناپاکی کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، اسی طرح کارپیٹ وغیرہ پر اگر ظاہری ناپاکی نہیں ہوتی تو ٹھنڈے بوتل اور ڈبوں کے رکھنے سے جو نمی ظاہر ہوتی ہے وہ بھی ناپاک نہیں کہی جاسکتی، یعنی محض شک ووہم کی بنا پر ناپاک ہونے کا حکم نہیں ہوتا، جب تک کہ ناپاکی کا یقین نہ ہو، اگر آپ کو شک ہوجاتا ہے تو ان چیزوں کو بیت الخلاء سے دور رکھیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند