• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31515

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے مقعد میں کسی غرض یا بلا غرض کے انگلی ڈالے۔ جس پر کچھ یا ذیادہ نجاست بھی لگ جائے۔ تو اس شخص کے لئے کیاحکم ہے؟ کیا وہ شخص جنبی ہوجائے گا یا نہیں۔ اور اس شخص پر غسل واجب ہوگا یا نہیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے مقعد میں کسی غرض یا بلا غرض کے انگلی ڈالے۔ جس پر کچھ یا ذیادہ نجاست بھی لگ جائے۔ تو اس شخص کے لئے کیاحکم ہے؟ کیا وہ شخص جنبی ہوجائے گا یا نہیں۔ اور اس شخص پر غسل واجب ہوگا یا نہیں۔ برائے کرم اس سوال کا شریعت کی روشنی مںن جواب عنایت فرمادیں۔ اور اگر آپ کو اس سوال کا جواب ویب سائٹ پر دینا مناسب نہ لگے تو پلیز میری آئی ڈی پر ای میل سے جواب دیدیں۔ لیکن جواب ضرور اور جلد دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 31515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 891=493-5/1432 مقعد میں انگلی داخل کرکے نکالنے سے اگر نجاست لگی ہو تو اس سے صرف وضو ٹوٹنے کا حکم ہے، غسل واجب نہیں۔ بلاضرورت ایسا کرنا برا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند