• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31336

    عنوان: کتنی حد تک موزوں کے پھٹنے سے مسح ہوتا ہے۔

    سوال: کتنی حد تک موزوں کے پھٹنے سے مسح ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 31336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 557=557-4/1432 جن موزوں پر مسح جائز ہے ان میں اگر ایک ہی موزہ کئی جگہ سے پھٹ جائے اور سب ملاکر تین انگلی کے بقدر ہوجائے یا ایک ہی جگہ سے تین انگلی کے برابر پھٹ جائے تو اس پر مسح جائز نہیں ہے اور اگر تین انگلیوں سے کم ہے تو مسح درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند