• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31271

    عنوان: غسل کے صرف تین فرائض ہیں اگر میں ادا کرلوں تو کیا وضو کی ضرورت باقی رہے گی یا نہیں؟کیا صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال: غسل کے صرف تین فرائض ہیں اگر میں ادا کرلوں تو کیا وضو کی ضرورت باقی رہے گی یا نہیں؟کیا صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 31271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 512=390-4/1432 اگر فرائض کی رعایت کرتے ہوئے غسل کرلیا جائے تو غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوگیا، صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے، البتہ غسل سے پہلے وضو کرنا مستقل سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند