• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31178

    عنوان: دانتوں كو کھرچ کر پلاسٹك كا ايك خول چیکا يا جاتا هے-

    سوال: دانتوں كو کھرچ کر پلاسٹك كا ايك خول چیکا يا جاتا هے- وہ مستقل لگارہتا ہےاس كو اتارنا اسان نهين- دو تين سال بعد خود كمزور هو كر اتر جاتاهے اس سے دانت سفيد نظر آتےهيں,اس كا چڑهانا كيسا هے ؟ نيز اس كي هوتے هو‌ۓ غسل كيسا هے؟

    جواب نمبر: 31178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 706=706-5/1432 اگر ضرورت ومجبوری میں علاج کے طور پر لگایا کیا ہے تو مضایقہ نہیں، اور وہ خول اگر دانتوں کے ساتھ اس طرح جڑگیا ہو کہ اس کو الگ کرنا دشوار ہو تو اس کے ہوتے ہوئے غسل درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند