• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31140

    عنوان: کیا نہانے سے وضو ہوجاتا ہے؟

    سوال: کیا نہانے سے وضو ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 31140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 615=615-4/1432 جی ہاں! نہانا (غسل) طہارت کبری ہے اور وضو طہارتِ صغری، اگر غسل کامل اور صحیح طور پر ہوجائے تو اس کے ضمن میں وضو بھی ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند