• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3102

    عنوان:

    مرد کو اپنی شرمگاہ کے بال کہاں تک صاف کرنا ضروری ہے؟

    سوال:

    مجھے یہ مسئلہ معلوم کرناہے کہ مرد کو اپنی شرمگاہ کے بال کہاں تک صاف کرنا ضروری ہے؟ کیا ناف کے فورا نیچے سے سارے بال صاف کرناہوتاہے یا بالوں کو صاف کرنے کی کوئی حد ہے؟ براہ کرم تفصیل سے بتائیں۔ (۲) دوسری بات یہ معلوم کرنی ہے کہ بال کتنے بڑے ہونے پر صاف کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 3102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 154/ ج= 149/ ج

     

    زیرناف جن بالوں کا مونڈنا ضروری ہے اس کی ابتدا مثانہ کے نیچے پیڑو کی ہڈی سے ہوتی ہے، جہاں سے مخصوص قسم کے گھنے بال اگتے ہیں، یہاں سے لے کر اعضاء ثلاثہ اونراس کے ارد گرد نیز رانوں کے وہ بال جن کے ملوث ہونے کا خطرہ ہے ان کا صاف کرنا ضروری ہے، اسی طرح دبر کے بالوں کا بھی صاف کرنا ضروری ہے: وقال الشامي: والعانة الشعر القریب من فرج الرجل والمرأة ومثلھا شعر الدبر بل ھو أولی بالإزالة لئلا یتعلق بہ شيء من الخارج (الشامي، ط زکریا دیوبند)

    (۲) بہتر یہ ہے کہ موئے زیرناف ہرجمعہ کو صاف کرلیا جائے ورنہ پھر پندرہ دن میں اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو پھر چالیس دن میں تو ضرور صاف کرلینا چاہیے، اس کے بعد تاخیر کرنا مکروہ تحریمی ہے: والأفضل یوم الجمعة وجاز في کل خمسة عشر وکرہ ترکہ وراء الأربعین (الشامي: ج۹ ص۸۵۳، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند