• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 30975

    عنوان: ایک عورت کو چھ دن حیض کی عادت ہے، عادت ختم ہونے پر خون رک جاتاہے

    سوال: ایک عورت کو چھ دن حیض کی عادت ہے، عادت ختم ہونے پر خون رک جاتاہے، لیکن جب نہاتی ہے تو نہانے کے بعدایک قطرہ چنے کے برابر نکلتاہے، اگرچہ اس نے کئی مرتبہ ایک یا دو دن زیادہ بھی کیا اور اس دوران خون نہیں آتاہے مگر جب نہاتی ہے تو یہ ایک قطرہ نکلتاہے، صرف نہانے کے بعد تو کیا یہ حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 497=380-4/1432 حیض کے ایام کے دوران آنے والا خون حیض کا شمار ہوتا ہے، اگرچہ وہ تھوڑا ہو اس لیے صورت مسئولہ میں اس عورت کو غسل کے بعد جو ایک قطرہ خون آتا ہے وہ حیض ہی کا شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند