• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 30805

    عنوان: کیا سولر (شمسی) ہیٹر سے گرم کیا گیا پانی درست ہے؟

    سوال: کیا سولر (شمسی) ہیٹر سے گرم کیا گیا پانی درست ہے؟

    جواب نمبر: 30805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):446=446-3/1432

    جو پانی براہ راست سورج کی تمازت وحرارت سے گرم ہوا ہو، طبی اعتبار سے چونکہ اس کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے، اس لیے منع کیا گیا ہے؛ لیکن یہ ممانعت تنزیہی ہے، سولر (شمسی) ہیٹر میں اگر پانی براہ راست دھوپ سے گرم نہ ہوتا ہو بلکہ سولر کے توسط سے ہوتا ہو تو کوئی قباحت نہیں، استعمال درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند