• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29693

    عنوان: پیشاب کے بعد منی کی طرح گاڑھا سیال نکلتاہے ، تو کیاہر مرتبہ غسل کرنا پڑے گا؟ اس مسئلہ کی وجہ سے میں اس سردی میں نماز نہیں پڑھ سکتاہوں کیوں کہ میں ہر وقت غسل نہیں کر سکتا؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: پیشاب کے بعد منی کی طرح گاڑھا سیال نکلتاہے ، تو کیاہر مرتبہ غسل کرنا پڑے گا؟ اس مسئلہ کی وجہ سے میں اس سردی میں نماز نہیں پڑھ سکتاہوں کیوں کہ میں ہر وقت غسل نہیں کر سکتا؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 355=96-2/1432

    پیشاب کے بعد بغیر شہوت کے سیال مادہ نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، پاکی حاصل کرلینا اور وضو کرلینا کافی ہے، اس کے بعد نماز اداء کرلیا کریں، اگر اس کی وجہ سے بوجہ ناواقفیت نمازیں چھوڑدی ہوں تو ان کی قضاء بھی واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند