• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29686

    عنوان: میں برطانیہ میں رہتاہوں اور سردی میں جیکٹ پہنتاہوں، میں جاننا چاہوں گاکہ اگر میرے پہنے ہوئے کپڑے ناپاک ہوجائے اور اس پر جیکٹ پہن رہا ہوں تو وہ جیکٹ بھی ناپا ک ہو جائے گی؟کیا میں نئے کپڑے پہن کر اسی جیکٹ کودھوئے بغیر پہن سکتاہوں اور نماز پرھ سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں برطانیہ میں رہتاہوں اور سردی میں جیکٹ پہنتاہوں، میں جاننا چاہوں گاکہ اگر میرے پہنے ہوئے کپڑے ناپاک ہوجائے اور اس پر جیکٹ پہن رہا ہوں تو وہ جیکٹ بھی ناپا ک ہو جائے گی؟کیا میں نئے کپڑے پہن کر اسی جیکٹ کودھوئے بغیر پہن سکتاہوں اور نماز پرھ سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 387=275-3/1432

    اگر جیکٹ پر ناپاکی لگ گئی تو وہ بھی ناپاک ہوگئی، اگر بغیر دھوئے نئے کپڑوں کے ساتھ اس جیکٹ کو پہن لی تو نماز درست نہ ہوگی، اگر جیکٹ میں ناپاکی نہیں لگی تھی تو وہ پاک ہے، اس کو پہن کر بہرصورت نماز درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند