• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29278

    عنوان: مسجد میں کتنا اسکوائر فٹ حوض ہوناچاہئے؟

    سوال: مسجد میں کتنا اسکوائر فٹ حوض ہوناچاہئے؟

    جواب نمبر: 29278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 842=842-5/1432 حوض دہ دردہ ہو تو وہ ماء جاری کے حکم میں ہوتا ہے، اس کا اسکوائر فٹ بعض حضرات کی تحقیق کے مطابق کل 275 ہوتا ہے، جب کہ اکثر فقہاء کے نزدیک ذراع کی مقدار ڈیڑھ فٹ ہوتی ہے جس کے حساب سے حوض شرعی کا رقبہ کل 225 اسکوائر فٹ ہوتا ہے، والمعتبر ذراع الکرباس کذا في الظہیریة وعلیہ الفتوی کذا في الہدایة وہو ذراع العامة ست قبضات أربع وعشرون إصبعًا کذا في التبیین (ہندیہ: ۱/۱۸) لہٰذا اگر جگہ میں وسعت ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ 275 اسکوائر فٹ والا حوض بنایا جائے ورنہ 225 اسکوائر فٹ کا بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند