• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29265

    عنوان: کیا وضو کے لیے نیت ضروری نہیں ہے؟میں نے سنا ہے کہ اگر ایک شخص بیٹھا ہے اور کسی نے آکر اس پر پانی پھیک دیا اور اگر وہ حصہ جن کا دھونا فرض ہے بھگ جائے تو وضو ہوجاتاہے ؟کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: کیا وضو کے لیے نیت ضروری نہیں ہے؟میں نے سنا ہے کہ اگر ایک شخص بیٹھا ہے اور کسی نے آکر اس پر پانی پھیک دیا اور اگر وہ حصہ جن کا دھونا فرض ہے بھگ جائے تو وضو ہوجاتاہے ؟کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 29265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 156=114-2/1432

    وضوکے لیے نیت ضروری نہیں ہے، بغیر نیت کے بھی اعضائے وضو دھولینے اور مسح کرلینے سے وضو ہوجاتا ہے، البتہ نیت نہ کرنے کی وجہ سے وضو کا ثواب نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند