• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29021

    عنوان: میں پاکستان سے ہوں اور سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ میرے کچھ سوالات ہیں۔ یہاں لوگ سوتی موزے پر پر وضوکرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟تفصیل سے بتائیں(۲) مسجد میں دوسری جماعت کارواج عام ہے۔ ہمارے لیے کیا حکم ہوگا؟ اگر پہلی جماعت چھوٹ جائیتو کیا ہم دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں یا تنہا نماز پڑھیں؟(۳) میں اکثر مہینہ میں ایک مرتبہ عمرہ کرتاہوں، کیا میں ان چھوٹے بالوں پر مشین کا استعمال کرسکتاہوں یا بلیڈ ضروری ہے؟اگر میشن کیا اجازت ہو تو کیا شمار کیا جائے گا؟ محلقین یا مقسرین؟(۴) میں ڈرب میں کام کررہا ہوں جو مرکزی شہر جیزان سے 120/ کلو میٹر دور ہے اور مکہ مکرمہ سے 600/ کلومیٹر ۔ میں عام طورپر ڈرب میں 15/ دن سے کم ٹھہر تا ہوں اور یہ پہلے سے طے رہتاہے، اس صورت میں میں قصر کروں یا اتمام کروں؟ 

    سوال: میں پاکستان سے ہوں اور سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ میرے کچھ سوالات ہیں۔ یہاں لوگ سوتی موزے پر پر وضوکرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟تفصیل سے بتائیں(۲) مسجد میں دوسری جماعت کارواج عام ہے۔ ہمارے لیے کیا حکم ہوگا؟ اگر پہلی جماعت چھوٹ جائیتو کیا ہم دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں یا تنہا نماز پڑھیں؟(۳) میں اکثر مہینہ میں ایک مرتبہ عمرہ کرتاہوں، کیا میں ان چھوٹے بالوں پر مشین کا استعمال کرسکتاہوں یا بلیڈ ضروری ہے؟اگر میشن کیا اجازت ہو تو کیا شمار کیا جائے گا؟ محلقین یا مقسرین؟(۴) میں ڈرب میں کام کررہا ہوں جو مرکزی شہر جیزان سے 120/ کلو میٹر دور ہے اور مکہ مکرمہ سے 600/ کلومیٹر ۔ میں عام طورپر ڈرب میں 15/ دن سے کم ٹھہر تا ہوں اور یہ پہلے سے طے رہتاہے، اس صورت میں میں قصر کروں یا اتمام کروں؟ 

    جواب نمبر: 29021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 172=49-2/1432

    (۱) مروجہ اونی یا سوتی موزے جو باریک ہوتے ہیں جن سے پانی چھن جاتا ہے پیر پر ان کی گرفت لاسٹک کی وجہ سے ہوتی ہے اوران کوپہن کر میل دومیل چلنا ممکن نہیں رہتا ان پر مسح کرنا جائز نہیں، فقہی مقالات جلد دوم میں اس پر مفصل ومدلل بحث کی گئی ہے، تفصیل کے لیے اس کا مطالعہ کرلیا جائے۔
    (۲) جس مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت اپنے وقتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہو اور امام وموٴذن متعین ہوں اس میں جماعت ثانیہ کرنا جائز نہیں، صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عادتِ شریفہ یہی تھی کہ ان سے جماعت فوت ہوجاتی تو وہ تنہا تنہا نماز ادا کرتے، اس لیے آپ بھی کوشش یہی کریں کہ جماعت اولیٰ ہی سے نماز پڑھیں، البتہ اگر کبھی جماعت اولیٰ فوت ہوجائے تو تنہا نماز پڑھ لیا کریں، جماعت ثانیہ میں شریک نہ ہوں اوراگر جماعت ہی کرنا مقصود ہو تو دو تین مل کر خارجِ مسجد جماعت ادا کرلیا کریں، مسجد میں جماعت ثانیہ ادا نہ کریں۔ 
    (۲) اگر آپ کے بال انگلی کے پوروے سے بڑے ہیں اورانگلی کے پورے کے بقدر مشین سے کاٹ دیا جائے تو ایسی صورت میں قصر کرنے کی بھی اجازت ہے، البتہ اگر آپ کے بال انگلی کے پورے سے چھوٹے ہیں تو ایسی صورت میں قصر کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ بلیڈ یا استرے سے حلق کرانا ضروری ہوگا، حلق کہتے ہیں جڑ سے بال مونڈنے کو اس لیے اگر قصر کی اجازت ہو اور بال مشین سے بالکل چھوٹے کردیئے جائیں تو بھی آپ کا شمار مقصرین میں ہی ہوگا محلقین میں نہیں ہوگا۔
    (۴) اگر آپ جائے ملازمت میں 15دن سے کم رہتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ قصر کریں گے، اتمام نہیں کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند