• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28855

    عنوان: کیا مرد اپنی زوجہ کی خاص جگہ پر انگلی ڈال کے شہوت حاصل کرتا ہو ...

    سوال: کیا مرد اپنی زوجہ کی خاص جگہ پر انگلی ڈال کے شہوت حاصل کرتا ہو اور زوجہ کو اس بات کا معلوم نہ ہو، اور اس کی وہ خاص جگہ گیلی ہو جاتی ہو، آیا ایسے کرنے سے عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ اورایسا کرنے سے مرد گناہ کرتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 28855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 103=76-4/1432 عورت کو اگر پورے جوش کے ساتھ پانی (منی) نکلے جس کے نکلنے کے بعد جوش ختم ہوجاتا ہے اور جی بھرجاتا ہے تب تو عورت پر غسل واجب ہوگا اور اگر پورے جوش کے ساتھ نہیں نکلا یونہی کچھ پانی نکل آیا تو اس سے صرف وضو ٹوٹنے کا حکم ہے، اسے مذی کہتے ہیں۔ بیوی کے ساتھ ایسا کرنے سے گناہ نہیں، لیکن خواہش ہونے پر ہمبستری کرکے اسے پورا کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند