• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28457

    عنوان: اگر دانستہ یا نادانستہ طورپر منی کا ایک قطرہ باہر نکل جائے اور نماز کا وقت بہت قریب ہو تو وہ کیا کرے گا ؟ اگر وہ نماز پڑھ لے تو کیاوہ غسل کے بعد نماز دہرائے گا یا نہیں؟

    سوال: اگر دانستہ یا نادانستہ طورپر منی کا ایک قطرہ باہر نکل جائے اور نماز کا وقت بہت قریب ہو تو وہ کیا کرے گا ؟ اگر وہ نماز پڑھ لے تو کیاوہ غسل کے بعد نماز دہرائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 28457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 68=68-1/1432

    اگر منی کا قطرہ شہوت کے ساتھ نکلا ہے تو اس سے غسل واجب ہوجائے گا، اگر بغیر غسل کیے نماز پڑھ لی تو نماز نہیں ہوئی، غسل کے بعد نماز کا اعادہ لازم ہے، چاہے وقت تنگ ہو طہارت حاصل کیے بغیر نماز پڑھنا جائز نہیں، اورمنی کا قطرہ دانستہ طور پر نکلا ہو یا غیردانستہ وجوب غسل کے لیے شہوت کے ساتھ نکلنا شرط ہے، اور اگر نکلنے والا قطرہ منی نہیں ہے بلکہ مذی ہے تو اس سے صرف وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند