• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 27031

    عنوان: کیا حالت جنابت میں قرآن شریف کی بغیر دیکھے اور بغیر چھوئے تلاوت کی جاسکتی ہے؟
    (۲) کیا درود شریف پڑھنا حالت جنابت میں درست ہے؟

    سوال: کیا حالت جنابت میں قرآن شریف کی بغیر دیکھے اور بغیر چھوئے تلاوت کی جاسکتی ہے؟
    (۲) کیا درود شریف پڑھنا حالت جنابت میں درست ہے؟

    جواب نمبر: 27031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1720=1245-11/1431

    (۱) حالت جنابت میں قرآن شریف کی تلاوت بغیر دیکھے اور بغیر چھوئے بھی ناجائز ہے۔
    (۲) حالت جنابت میں درود شریف پڑھ سکتے ہیں، جنبی کے لیے درود شریف پڑھنا منع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند