• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26966

    عنوان: (۱) سوکھے ہوئے ناپاک کپڑے کا کیا حکم ہے؟جیسے کہ بچہ نے کپڑے پر پیشاب کیا اور سوکھ گئے، اس کے بعد اگر ہم اس کو گود میں لیں یا اس کا کپڑا ہم سے لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ 
    (۲)اسی طرح اگررات کو کسی کپڑے میں احتلام ہوگیا ، اس کے بعد وہ سوکھ گیا، صبح اٹھ کر نہانے کے بعد دوبارہ اسی کپڑے کو پہن لیا جس میں سوکھی ہوئی منی یا پیشا ب ہے (کپڑا گیلا نہیں ہے) اور پھر فوراً ہی یا کچھ دیر کے بعد دوسرا پاک کپڑا پہن لیا تو کیا دوبارہ غسل ضروری ہے؟ یا سوکھے ہوئے ناپاکی کے کپڑوں پر لگی ہوئی کا کیا حکم ہے؟ 
    (۳) نیز اسی طرح اگر کوئی ناپاک کپڑا ہے اور وہ سوکھ گیا ہے ، اس کو صاف کپڑوں میں رکھ دیا تو اس صورت میں کیا ان سب کپڑوں کا دھونا ضروری ہے؟واضح رہے کہ ان تمام صورتوں میں کپڑا بالکل خشک ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس میں بدبو ہو۔ براہ کرم، ان تمام مسائل پر روشنی ڈالیں۔
    (۴) اگر کپڑوں میں پیشاب کے 1-2/ چھینٹے پڑ جائے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس کو تین بار دھونا ضروری ہے؟یا 1-2/ چھینٹے معاف ہیں۔ 

    سوال: (۱) سوکھے ہوئے ناپاک کپڑے کا کیا حکم ہے؟جیسے کہ بچہ نے کپڑے پر پیشاب کیا اور سوکھ گئے، اس کے بعد اگر ہم اس کو گود میں لیں یا اس کا کپڑا ہم سے لگ جائے تو اس کا کیا حکم (۲)اسی طرح اگررات کو کسی کپڑے میں احتلام ہوگیا ، اس کے بعد وہ سوکھ گیا، صبح اٹھ کر نہانے کے بعد دوبارہ اسی کپڑے کو پہن لیا جس میں سوکھی ہوئی منی یا پیشا ب ہے (کپڑا گیلا نہیں ہے) اور پھر فوراً ہی یا کچھ دیر کے بعد دوسرا پاک کپڑا پہن لیا تو کیا دوبارہ غسل ضروری ہے؟ یا سوکھے ہوئے ناپاکی کے کپڑوں پر لگی ہوئی کا کیا حکم ہے؟
    (۳) نیز اسی طرح اگر کوئی ناپاک کپڑا ہے اور وہ سوکھ گیا ہے ، اس کو صاف کپڑوں میں رکھ دیا تو اس صورت میں کیا ان سب کپڑوں کا دھونا ضروری ہے؟واضح رہے کہ ان تمام صورتوں میں کپڑا بالکل خشک ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس میں بدبو ہو۔ براہ کرم، ان تمام مسائل پر روشنی ڈالیں۔
    (۴) اگر کپڑوں میں پیشاب کے 1-2/ چھینٹے پڑ جائے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس کو تین بار دھونا ضروری ہے؟یا 1-2/ چھینٹے معاف ہیں۔

    ہے؟ 

    جواب نمبر: 26966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1719=477-11/1431

    (۱) سوکھا ہوا ناپاک کپڑا اگر بدن یا کپڑے کو لگ جائے تو بدن یا کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔ 
    (۲) سوکھے ہوئے ناپاک کپڑے کی نجاست کا اثر اگر بدن گیلا ہونے کی وجہ سے بدن پر ظاہر ہوجائے تو بدن کا اتنا حصہ ناپاک ہوجائے گا۔ اتنے حصے کو دوبارہ دھولیا جائے اور اگر نجاست کا اثر بدن پر ظاہر نہیں ہوا تو بدن پاک ہے، اور ہردو صورت میں غسل کا حکم نہیں ہے۔
    (۳) اگر ناپاک اور پاک کپڑے مل جائیں تو محض دونوں کپڑوں کو ایک ساتھ رکھنے کی وجہ سے پاک کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔ 
    (۴) جی ہاں! ان کو بھی تین مرتبہ دھونا ضروری ہے، البتہ اگر وہ ایک درہم سے کم لگے ہوں اور نماز شروع کرنے سے پہلے دھونا یاد نہ رہا ہو تو اسی حالت میں نماز پڑھ لینے سے نماز ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند