• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26743

    عنوان: براہ کرم، بتائیں کہ غسل اور وضو کا صحیح طریقہ بتائیں نیز بتائیں کہ کن کن چیزوں سے آدمی ناپاک ہوجاتاہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ غسل اور وضو کا صحیح طریقہ بتائیں نیز بتائیں کہ کن کن چیزوں سے آدمی ناپاک ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 26743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1661=1196-11/1431

    (۱) ایک چھوٹی سی کتاب ”تعلیم الاسلام“ خریدکر اس میں مذکور غسل اور وضو کے طریقے کو دیکھ لیں۔
    (۲) جن چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے ان میں (۱) شہوت کے ساتھ انزال ہونا۔ (۲) بیوی سے صحبت کرنا (۳) حیض ونفاس کے خون کا بند ہونا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند