• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26535

    عنوان: صحبت کرنے کے بعداگر ناپاکی چادر اور بستر میں پڑ گئی تو چادر کو دھو سکتے ہیں مگر وہ بستر کیسے پاک ہوگا جو روئی کا بناہوا ہے اور ناپاکی اندر تک چلی گئی ہو؟

    سوال: صحبت کرنے کے بعداگر ناپاکی چادر اور بستر میں پڑ گئی تو چادر کو دھو سکتے ہیں مگر وہ بستر کیسے پاک ہوگا جو روئی کا بناہوا ہے اور ناپاکی اندر تک چلی گئی ہو؟

    جواب نمبر: 26535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1513=1513-11/1431

    جو بستر روئی کا بنا ہوا ہے اور ناپاکی، اندر تک سرایت کرگئی ہے اس کو دھوئے اور جہاں تک نچوڑنا ممکن ہو خوب نچوڑے اس طرح تین بار یہ عمل کرے اور اگر بستر اتنا سخت ہوکہ جس کو نچوڑنا متعذر ہو تو اس پر پانی بہاکر چھوڑدے جب قطرہ ٹپکنا بند ہوجائے تو پھر اسی طرح بہائے اس طرح تین بار کرنے سے بستر پاک ہوجائے گا۔ وقُدّر بغسل وعصر ثلاثًا أو سبعًا فیما ینعصر مبالغًا بحیث لا یقطر․․․ وقدر بتثلیث جفاف أي انقطاع تقاطر في غیرہ أي غیر منعصر فیما یتشرب النجاسة (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند