• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26242

    عنوان: حیض اور ناپاکی حالت میں آیت قرآنی کا زبان سے وردکرنا گناہ ہے؟کن آیات یا کلمات یا درود کو حالت ناپاکی میں زبان سے پڑھا جاسکتاہے؟بغیر وضو زبان سے قرآنی آیات ، کلمات اور درود کا پڑھنا جائز ہے؟ 

    سوال: حیض اور ناپاکی حالت میں آیت قرآنی کا زبان سے وردکرنا گناہ ہے؟کن آیات یا کلمات یا درود کو حالت ناپاکی میں زبان سے پڑھا جاسکتاہے؟بغیر وضو زبان سے قرآنی آیات ، کلمات اور درود کا پڑھنا جائز ہے؟ 

    جواب نمبر: 26242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1583=1134-11/1431

    حیض، نفاس اورجنابت کی حالت میں زبان سے آیاتِ قرآنیہ کا پڑھنا جائز نہیں، البتہ دعا والی آیات مثلاً: رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِوغیرہ کو بنیت دعا پڑھ سکتے ہیں، قرآن کی تلاوت کی نیت سے ان کا بھی پڑھنا جائز نہیں۔ قرآن شریف کے علاوہ درود واَذکار حالت ناپاکی میں بھی پڑھ سکتے ہیں، حالت ناپاکی میں ان کا پڑھنا منع نہیں ہے۔
    (۲) بغیر وضو زبان سے قرآنی آیات، کلمات اور درود کا پڑھنا جائز ہے، البتہ وضو کے بغیر قرآن کو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند