• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25859

    عنوان: (۱) کیا کتے کا لعاب اور کتے کے چھینکنے سے آنے والے چھینٹے ناپاک ہوتے ہیں؟ (۲) اگر کتے کا منہ یا ناک پاجامہ یا کپڑے سے لگ جائے اور یہ یقین نہ ہو کہ اس کا لعاب کپڑوں پر لگا ہے یا نہیں تو کیا وہ کپڑے پاک رہیں گے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا کتے کا لعاب اور کتے کے چھینکنے سے آنے والے چھینٹے ناپاک ہوتے ہیں؟ (۲) اگر کتے کا منہ یا ناک پاجامہ یا کپڑے سے لگ جائے اور یہ یقین نہ ہو کہ اس کا لعاب کپڑوں پر لگا ہے یا نہیں تو کیا وہ کپڑے پاک رہیں گے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1994=1433-10/1431

    (۱) ناپاک ہوتے ہیں اور لعاب بھی ناپاک ہی ہے۔
    (۲) اگر یقین یا ظن غالب ہو کہ کسی قسم کی رطوبت کپڑے یا جسم سے نہیں لگی تو ناپاکی کا حکم لاگو نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند