• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25828

    عنوان: اگررمضان میں شہوت کی وجہ سے مذی یا وہ پانی جو کہ شہوت کی وجہ سے مر د کے عضو ئے خاص سے نکل آئے تو کیاایسی حالت میں روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اگر ٹوٹ جاتاہے تو کیا کیا کفارہ ہے؟ (۲) اگر رات میں احتلام ہوجائے یا بیوی سے صحبت کی اور سوگئے یا کسی بھی وجہ سے غسل جنابت واجب ہوگیا، اور سحری کے وقت غسل کا وقت نہیں، تو کیا روزہ رکھ لینے کے بعد غسل کریں تو کیا حلق تک پانی ڈالنا ضروری ہے؟ کیا حلق تک پانی جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ (۳) جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے؟روزہ کی حالت میں جمعہ کے دن غسل کریں گے (سنت کے لیے)تو حلق میں پانی ڈالنا کیسا ہے؟ (۴) کیا رمضان کے مہینہ میں رات کو بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    سوال: اگررمضان میں شہوت کی وجہ سے مذی یا وہ پانی جو کہ شہوت کی وجہ سے مر د کے عضو ئے خاص سے نکل آئے تو کیاایسی حالت میں روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اگر ٹوٹ جاتاہے تو کیا کیا کفارہ ہے؟ (۲) اگر رات میں احتلام ہوجائے یا بیوی سے صحبت کی اور سوگئے یا کسی بھی وجہ سے غسل جنابت واجب ہوگیا، اور سحری کے وقت غسل کا وقت نہیں، تو کیا روزہ رکھ لینے کے بعد غسل کریں تو کیا حلق تک پانی ڈالنا ضروری ہے؟ کیا حلق تک پانی جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ (۳) جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے؟روزہ کی حالت میں جمعہ کے دن غسل کریں گے (سنت کے لیے)تو حلق میں پانی ڈالنا کیسا ہے؟ (۴) کیا رمضان کے مہینہ میں رات کو بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 25828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2328=721-11/1431

    (۱) شہوت پیدا ہوکر مذی یا منی نکل جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ مشت زنی کی اور انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس میں قضاء واجب ہے، کفارہ واجب نہیں۔
    (۲) صبح صادق کے بعد غسل کیا تو غرارہ نہ کرے بلکہ کلی کرلینا کافی ہے، اگر غرارہ کیا اور حلق میں پانی چلاگیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
    (۳) اس میں بھی غرارہ نہ کرے بلکہ کلی کرلینے پر اکتفاء کرے۔
    (۴) رمضان المبارک میں صبح صادق سے قبل شب میں بیوی سے ہمبستری جائز ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند