• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25726

    عنوان: خواتین کی عام بیماری لیکوریا کی سفید رنگ کی رطوبت کے بارے میں بتائیں۔ (۱) کیا یہ پاک ہے؟(۲) کیا یہ ناقص وضو ہے؟ (۳) کیا غسل واجب ہوتاہے؟ (۴) کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟ شکریہ!

    سوال: خواتین کی عام بیماری لیکوریا کی سفید رنگ کی رطوبت کے بارے میں بتائیں۔ (۱) کیا یہ پاک ہے؟(۲) کیا یہ ناقص وضو ہے؟ (۳) کیا غسل واجب ہوتاہے؟ (۴) کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟ شکریہ!

    جواب نمبر: 25726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2222=1498-11/1431

    (۱) ناپاک ہے۔ 
    (۲) ناقض وضو ہے۔
    (۳) اس کے خروج سے غسل واجب نہیں ہوتا۔
    (۴) جس جگہ لگ جائے اتنی مقدار کپڑے کی تین مرتبہ دھولی جائے اور ہرمرتبہ نچوڑلیا جائے بس کپڑا پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند