عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 25494
عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ جب میں طہارت کرتاہوں تو اچھی طرح سے کرتاہوں تاکہ پیشاب کے قطروں سے بچ جاؤں۔طہارت خانہ سے باہر آنے کے دو تین منٹ کے بعد دو تین پیشاب کے قطرے نکل آتے ہیں، کیا میں ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتاہوں یا نہیں؟ اور اس سے بچنے کی ترکیب بتائیں۔
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب میں طہارت کرتاہوں تو اچھی طرح سے کرتاہوں تاکہ پیشاب کے قطروں سے بچ جاؤں۔طہارت خانہ سے باہر آنے کے دو تین منٹ کے بعد دو تین پیشاب کے قطرے نکل آتے ہیں، کیا میں ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتاہوں یا نہیں؟ اور اس سے بچنے کی ترکیب بتائیں۔
جواب نمبر: 2549401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1487=1131-10/1431
قطرہ نکل جانے کے بعد آپ کے لیے نماز پڑھنا درست نہیں، تاآنکہ دوبارہ وضو نہ کرلیں اور کپڑے میں لگے پیشاب کو نہ دھولیں، آپ روئی یا ٹشوپیپر کو پیشاب کے بعد رکھ لیں اس سے کپڑا ناپاک نہ ہوگا، صرف وضو کرنا پڑے گا۔ نیز کس اچھے ماہر حکیم سے بھی اس سلسلے میں رجوع کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند