• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25483

    عنوان: ماہواری ختم ہوگئی مگر فرض غسل باقی ہے تو کیا اس صورت میں بیوی کے ساتھ ملنے کی اجازت ہے؟

    سوال: ماہواری ختم ہوگئی مگر فرض غسل باقی ہے تو کیا اس صورت میں بیوی کے ساتھ ملنے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 25483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1541=1097-10/1431

    اگر ماہواری دس دن سے پہلے اوراپنی عادت کے مطابق ختم ہوئی ہے، تو غسل سے پہلے بیوی سے ہمبستری کرنا جائز نہیں؛ البتہ اگر ایک نماز کا وقت اسی طرح گذرجاتا ہے تو غسل سے پہلے بھی ہمبستری کرنے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند