• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 24732

    عنوان: میں ایک ہندوستانی حنفی ہوں، میں ملازمت کے سلسلے ریاض ، سعودی عرب میں مقیم ہوں، یہاں دیکھتاہوں کہ لوگ ہر نماز کے وقت وضو میں صرف ہاتھ منہ دھوتے ہیں اور موزوں پر مسح کرلیتے ہیں، جب کہ موزے عام کوٹن وغیرہ کے ہوتے ہیں، میں ایسا نہیں کرتاہوں، بلکہ پورا پاؤں دھوتاہوں، لوگ مجھے بھی ایسا کرنے کے لیے کہتے ہیں، کیا حنفی مسلک میں اس کی گنجائش ہے اور نہیں تو وہ کس مسلک کے مطابق ایسا کرتے ہیں؟ 

    سوال: میں ایک ہندوستانی حنفی ہوں، میں ملازمت کے سلسلے ریاض ، سعودی عرب میں مقیم ہوں، یہاں دیکھتاہوں کہ لوگ ہر نماز کے وقت وضو میں صرف ہاتھ منہ دھوتے ہیں اور موزوں پر مسح کرلیتے ہیں، جب کہ موزے عام کوٹن وغیرہ کے ہوتے ہیں، میں ایسا نہیں کرتاہوں، بلکہ پورا پاؤں دھوتاہوں، لوگ مجھے بھی ایسا کرنے کے لیے کہتے ہیں، کیا حنفی مسلک میں اس کی گنجائش ہے اور نہیں تو وہ کس مسلک کے مطابق ایسا کرتے ہیں؟ 

    جواب نمبر: 24732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1577=1243-9/1431

    چمڑے کے بنے ہوئے خفین پر ہی مسح کرنا درست ہے، عام سوتی یا نائیلون کے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں۔ یہ خفین نہیں کہے جاتے ہیں۔ احادیث سے ایسا ہی پتہ چلتا ہے۔ اس کی مفصل بحث دیکھنا ہو تو فتاویٰ عثمانی یا فتاویٰ دارالعلوم یا اعلاء السنن کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند