• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 24450

    عنوان: مجھے ایک بیماری ہے کہ پیشاب کے بعد بہت دیر تک قطرے آتے رہتے ہیں، اس بیماری میں نماز کس طرح اداکروں؟کیوں کہ مجھے پتہ ہے کہ قطرے بہت آتے ہیں اور آپ اس کا کوئی علاج بتائیں جو علاج نبوی میں سے ہو، کیوں کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں اپنا علاج کرسکوں؟ میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، کوئی علاج بتائیں ۔

    سوال: مجھے ایک بیماری ہے کہ پیشاب کے بعد بہت دیر تک قطرے آتے رہتے ہیں، اس بیماری میں نماز کس طرح اداکروں؟کیوں کہ مجھے پتہ ہے کہ قطرے بہت آتے ہیں اور آپ اس کا کوئی علاج بتائیں جو علاج نبوی میں سے ہو، کیوں کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں اپنا علاج کرسکوں؟ میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، کوئی علاج بتائیں ۔

    جواب نمبر: 24450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1231=973-8/1431

    جب پیشاب کے بعد دیر تک قطرے آتے ہیں تو آپ نماز سے اتنی دیر پہلے پیشاب سے فارغ ہوجایا کریں کہ نماز کے وقت تک قطرے آنا بند ہوجائیں اوراگر کپڑے میں قطرے لگ جائیں تو کپڑا تبدیل کردیں۔ کپڑے بچانے کے لیے آپ ٹیشو پیپر (جو اسی مقصد کے لیے آتے ہیں) اندر رکھ سکتے ہیں۔ 
    (۲) پیشاب کرنے کے بعد کچھ دیر ٹہل لیں یا لیٹ جائیں قطرے آنا بند ہوجائیں گے، ان شاء اللہ 
    قطرے آنا بند بھی ہوجاتے ہیں مسلسل نہیں آتے اس لیے بظاہر آپ معذور شرعی کے حکم میں نہیں ہیں۔ لہٰذا وضو کرنے کے بعد اگر قطرہ آجائے گا تو آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ ہومیوپیتھ یا حکیمی علاج کرالیں یہ سستا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند