• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 24362

    عنوان: کیا جنابت کے تیمم سے دوسرے اعمال کرسکتے ہیں جو اعمال وضو سے کرسکتے ہیں؟ جیسے نماز ، تلاوت، وغیرہ؟ یا پھر نماز کے لیے دوسری بار تیمم کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے دیں ۔

    سوال: کیا جنابت کے تیمم سے دوسرے اعمال کرسکتے ہیں جو اعمال وضو سے کرسکتے ہیں؟ جیسے نماز ، تلاوت، وغیرہ؟ یا پھر نماز کے لیے دوسری بار تیمم کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے دیں ۔

    جواب نمبر: 24362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1192=1192-8/1431

    جنابت کے تیمم سے وہ اعمال کرسکتے ہیں جن کا وضو سے کرنا درست ہے۔ کیوں کہ جنابت کے تیمم سے غسل کی طرح طہارت کبری حاصل ہوتی ہے اور طہارت کبری کے ضمن میں طہارت صغری موجود ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند