عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 24020
جواب نمبر: 24020
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1527=1134-8/1431
کپڑے پر منی لگ جائے تو وہ ناپاک ہوجائے گا، جس جگہ منی لگی ہو اتنی مقدار کپڑے کی دھونے سے وہ پاک ہوجائے گا، اگر منی بشہوت نماز میں نکلی تو نماز باطل ہوگئی، کپڑااور جسم ناپاک ہوگیا، غسل واجب ہوگیا، غسل کرکے اور پاک کپڑے پہن کر نماز دوبارہ پڑھنا فرض ہے اور منی سے قبل جو سفید پانی نکلتا ہے جس کے نکلنے سے شہوت میں اضافہ اور بڑھوتری ہوجاتی ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ اس کے نکلنے پر وضو واجب ہے، نماز ٹوٹ جاتی ہے اگر اس کے بعد بشہوت منی نہ نکلی صرف مذی (سفید پانی کی طرح جو منی سے قبل نکلتا ہے) نکلی ہو تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا، جسم اور کپڑے کو پاک کرکے اور وضو کرکے نماز از سر نو پڑھ لی جائے، امید ہے کہ آپ بھی تفصیل سمجھ گئے ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند