• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23466

    عنوان: میرا سوال عورتوں کے غسل کے سلسلے میں ہے۔عورتوں کے لیے غسل کب فرض ہوتاہے؟ میں نے بہت سے علماء کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ جب منی خارج ہو تو عورت کے لیے نہانا ضروری ہوتاہے، لیکن سائنسی تحقیق بتاتی ہے کہ عورت کے منی نہیں نکلتی ہے۔ 

    سوال: میرا سوال عورتوں کے غسل کے سلسلے میں ہے۔عورتوں کے لیے غسل کب فرض ہوتاہے؟ میں نے بہت سے علماء کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ جب منی خارج ہو تو عورت کے لیے نہانا ضروری ہوتاہے، لیکن سائنسی تحقیق بتاتی ہے کہ عورت کے منی نہیں نکلتی ہے۔ 

    جواب نمبر: 23466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1012=797-7/1431

    منی کے خارج ہونے سے بھی غسل واجب ہوتا ہے خواہ سوتے میں (خواب میں) خارج ہو یا بیداری میں بہ شہوت ہو۔
    (۲) ہمبستری کرنے سے جب کہ مرد کے پیشاب کے مقام کی سُپاری اندر چلی جائے، غسل واجب ہوجاتا ہے، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔ 
    (۳) حیض اور نفاس سے پاک ہونے کے بعد غسل فرض ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند