• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23256

    عنوان: پوچھنا یہ ہے کہ غیر ضروری بال کہاں کہاں کے صاف کرنے ہوتے ہیں؟ اور ناف سے بالکل نیچے سے شروع کرنا ہوتا ہے یا پھر ناف سے تھوڑی نیچے سے ؟ اورپاخانہ کی جگہ سے بھی صاف کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں ۔

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ غیر ضروری بال کہاں کہاں کے صاف کرنے ہوتے ہیں؟ اور ناف سے بالکل نیچے سے شروع کرنا ہوتا ہے یا پھر ناف سے تھوڑی نیچے سے ؟ اورپاخانہ کی جگہ سے بھی صاف کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 23256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1182=938-7/1431

    موئے زیرناف کی حد یہ ہے کہ ناف کے نیچے جہاں سے پیڑو کی ہڈی شروع ہوتی ہے وہاں سے لے کر تینوں عضو یعنی ذکر خصیتین اورخصیتین کے اردگرد نیزاس کے مقابل میں رانوں کا وہ حصہ جس کے نجاست میں ملوث ہونے کا خطرہ ہے، اسی طرح اس کے ساتھ ساتھ پاخانہ کی جگہ سے بالوں کا صاف کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند