• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23096

    عنوان:  معذور شخص کوجسے ہر نماز میں وضو کرنا ہے، کیا اسے مغرب اور عشاء کے لیے الگ الگ وضو کرنا ہوگا؟ جب مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ پڑھی جائیں؟یا مغرب کی نماز کے لیے بنایا گیا وضو مغرب اور عشاء کے لیے کافی ہوگا؟ (۲) ایسا ملک جیسے انگلینڈ ، میں جہاں عشاء اور فجر کا وقت کچھ مہینوں میں نہیں ہوتا ہے، کیا کوئی معذور مغرب کے وضو سے عشاء اور فجر کی نماز پڑھ سکتاہے؟

    سوال:  معذور شخص کوجسے ہر نماز میں وضو کرنا ہے، کیا اسے مغرب اور عشاء کے لیے الگ الگ وضو کرنا ہوگا؟ جب مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ پڑھی جائیں؟یا مغرب کی نماز کے لیے بنایا گیا وضو مغرب اور عشاء کے لیے کافی ہوگا؟ (۲) ایسا ملک جیسے انگلینڈ ، میں جہاں عشاء اور فجر کا وقت کچھ مہینوں میں نہیں ہوتا ہے، کیا کوئی معذور مغرب کے وضو سے عشاء اور فجر کی نماز پڑھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 23096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):979=198-7/1431

    معذور شخص کو ہرنماز کے لیے وضو نہیں کرنا بلکہ ہرفرض نماز کے وقت آنے پر وضو کرنا ہے اور پھر وہ اس وضو سے وقت کے اندر اندر جتنی چاہے فرض ونفل نمازیں ادا کرسکتا ہے اور جب وقت نکل جائے گا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں جب کوئی معذور شخص مزدلفہ میں مغرب وعشاء کی نمازیں ایک ساتھ پڑھے تو اس کے ذمہ دونوں نمازوں کے الگ الگ وضو نہیں ہیں بلکہ ایک وضو سے دونوں نمازیں ادا کرسکتا ہے۔
    (۲) ایسی صورت میں عشاء اور فجر کے لیے اندازہ سے جو وقت مقرر کریں گے اس کے داخل ہونے سے وضو ٹوٹ جائے گا، لہٰذا عشاء اور فجر کے لیے علاحدہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند