• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 22600

    عنوان: سری اور جہری نماز کیا ہوتی ہے اور ان میں کیا فرق ہوتا ہے؟

    سوال: سری اور جہری نماز کیا ہوتی ہے اور ان میں کیا فرق ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 22600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):851=851-6/1432

    سری نماز میں قراء ت آہستہ کی جاتی ہے اورجہری نماز میں زور سے قراء ت کی جاتی ہے، ظہر او رعصر کی نمازیں سری کہلاتی ہیں اور مغرب، عشاء اور فجر جہری نمازیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند