• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 22191

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ کیا ایسے باتھ روم میں وضو کرتے وقت اللہ تعالی کا ذکر/ دعا آوازسے یا دل میں کرسکتے ہیں جس میں بیت الخلاء بھی بنا ہوا ہو؟ (۲) انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب /پاخانہ کرنا کیسا ہے جب کہ اس کے علاوہ اور کوئی بیت الخلاء نہ ہو؟  (۳) انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب / پاخانہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 22191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 744=744-5/1431

    (۱) باتھ روم کی صفائی کا خوب خیال رکھا جاتا ہو اور بیت الخلاء کی بدبو محسوس نہ ہوتی ہو تو وضو کی دعائیں آہستہ پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲،۳) مجبوری میں کرسکتے ہیں، البتہ اس کا خیال رکھیں کہ پیشاب کے چھینٹے نہ پڑیں، کپڑے وغیرہ بچاکر خوب احتیاط سے کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند