• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 21320

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ وضو کرنے کے بعد کیا میں بند کمرہ میں کپڑے بدل سکتاہوں اور نماز پڑھنے کے لیے جا سکتا ہوں؟ کیوں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وضو کرنے کے بعد اگر کپڑے بدلے جائیں تو وضو نہیں رہے گا؟اور نماز نہیں ہوگی؟ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس صورت حا ل میں وضو رہے گا یا نہیں؟ یا ایک مرتبہ پھر کپڑے بدلنے کے بعد وضوکرنا چاہئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 684=562-4/1431

    جی ہاں تبدیل کرسکتے ہیں۔ کپڑا بدلنے سے یا ستر کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، آپنے غلط سنا ہے، اس وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند