• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2095

    عنوان: کیا کپڑے کے موزوں پر مسح درست ہے؟

    سوال: کپڑے کے موزوں پر مسح کے سلسلے میں مجھے ایک شبہہ ہے، کیوں کہ سعودی عرب میں لوگ کپڑے کے موزوں پر مسح کرتے ہیں۔ یہاں ہندوستانی اور پاکستانی بھی ایسا کرتے ہیں۔ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1005/ ج= 1005/ ج

     

    کپڑے کے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں اور جو ایسے موزوں پر مسح کرتے ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں ہوگی۔ البتہ کپڑے کے موزے اگر اس قدر موٹے اور گاڑھے ہوں کہ بغیر باندھے پنڈلی پر رکے رہیں اور ان کو پہن کر تین چار میل چل سکتے ہوں اور پانی اس میں سرایت کرکے قدم تک پہنچتا نہ ہو توان پر مسح کرنا جائز ہے: أو جوربیہ الثخینین بحیث بمشي فرسخًا ویثبت علی الساق بنفسہ ولا یری ما تحتہ ولا یشف (الدر المختار مع الشامي: ج۱ ص۴۵۱، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند