• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 20393

    عنوان:

    چمڑے کے موزے پہن کر کتنے دن تک ان پر مسح کرسکتے ہیں، تندرستی کی حالت میں کتنے دن تک او ربیماری کی حالت میں کتنے دن تک مسح کرسکتے ہیں، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں؟

    سوال:

    چمڑے کے موزے پہن کر کتنے دن تک ان پر مسح کرسکتے ہیں، تندرستی کی حالت میں کتنے دن تک او ربیماری کی حالت میں کتنے دن تک مسح کرسکتے ہیں، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں؟

    جواب نمبر: 20393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 469=384-4/1431

    جو شخص سفر شرعی پرہو اس کے لیے ۳ دن ۳ رات تک اور جو شخص اپنے گھر پر ہو اس کے لیے ایک دن ایک رات تک مسح کرے گا۔ اور یہ مدت اس کے وضو ٹوٹنے کے وقت سے شمار ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند