• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 20192

    عنوان:

    میں ایک 32سالہ عورت ہوں، میں مصنوعی دانت کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ میرے دانت میں کچھ تکلیف تھی جو میرے شوہر کو پسند نہیں تھی۔ اس لیے ڈاکٹرنے میرے اصلی دانتوں کو مختصر کردیا اس کے بعد دانتوں کو مصنوعی دانتوں سے ڈھانک دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں جنابت کی حالت میں ڈھکے ہوئے دانتوں کے ساتھ پاکی حاصل کرسکتی ہوں؟ مصنوعی دانت منتقل نہیں ہوسکتے ہیں وہ ہمیشہ کے لیے فکس ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 557=435-3/1431

    غسل اور وضو کے سلسلہ میں وہ مصنوعی دانت مثل اصلی دانت کے ہوگئے یعنی لگے ہوئے ہونے کی حالت میں کلی اور غرغرہ کرلینا حصول پاکی کے لیے کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند