• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 19004

    عنوان:

    تیمم کا مسئلہ بیمار کے بارے میں کہ تیمم بیمار کا کب تک چلے گا؟

    سوال:

    تیمم کا مسئلہ بیمار کے بارے میں کہ تیمم بیمار کا کب تک چلے گا؟

    جواب نمبر: 19004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 150=132-2/1431

     

    جب تک کوئی ناقض وضو پیش نہ آجائے اس وقت تک بیمار متیمم جتنی چاہے نماز، تلاوت وغیرہ کرسکتا ہے، دخولِ وقت ناقض تیمم نہیں ہے، واضح رہے کہ مریض کے لیے تیمم کرنا اسی وقت جائز ہے جب کہ پانی کے استعمال سے عضو کے تلف ہونے یا مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو، نیز اگر مریض سے وہ مرض زائل ہوگیا جس کے سبب وہ تیمم کررہا تھا تو اس وقت بھی تیمم باطل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند